24 مارچ 2012 - 19:30

عرب ذرائع کے مطابق بحرین میں ایک اور بحرینی جوان سکیورٹی دستوں کی طرف سے زہریلی گیس کی فائرنگ سے شہید ہوگيا ہے یہ زہریلی گیس امریکہ نے آل خلیفہ کو دے رکھی ہے۔

ابنا: بحرین میں ایک اور بحرینی جوان احمد عبد النبی عبد الرسول بحرینی سکیورٹی دستوں کی طرف سے زہریلی گیس کی فائرنگ سے شہید ہوگيا ہے یہ زہریلی گیس امریکہ نے آل خلیفہ کو دے رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 فروری اتحاد نے بحرینی جوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔ عالمی براداری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی میں بحرین میں آل خلیفہ کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز وہاں بے گناہ جوان مارے جارہے ہیں۔....... /169